Romantic Urdu Shayari |
Romantic Urdu Shayari
میں مر مٹا تو وہ سمجھا یہ انتہا تھی مری
اسے خبر ہی نہ تھی خاک کیمیا تھی مری
میں چپ ھوا تو وہ سمجھا کہ بات ختم ھوٸی
پھر اس کے بعد تو آواز جابجا تھی مری
میں اس کو یاد کروں بھی تو یاد آتا نہیں
میں اس کو بھول گیا ھوں یہی سزا تھی مری
شکست دے گیا اپنا غرور ہی اس کو
وگرنہ اس کے مقابل بساط کیا تھی مری
کوٸی بھی کوۓ محبت سے پھر نہ گزرا
تو شہر عشق میں کیا آخری صدا تھی مری
میں اس کو دیکھتا رہتا تھا حیرتوں سے فراز
یہ زندگی سے تعارف کی ابتدا تھی مری
احمد فراز
0 Comments